18 ستمبر 2014 - 12:40
اسلام آباد ہائی کورٹ؛ گرفتار مظاہرین کی رہائی کا حکم

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ہائی کورٹ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی فوری رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ہائی کورٹ نے دفعہ 144  کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی فوری رہائی کا حکم دے دیا ہے۔  چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس انور خان کاسی نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے گرفتار کارکنوں سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد ہائی کورٹ نے دفعہ 144 کے تحت درج تمام مقدمات خارج کرنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ اس قسم کے معاملے پر عدالت لال مسجد کیس میں فیصلہ دے چکی ہے۔ ماورائے قانون کوئی کام کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ واضح رہے کہ کم و بیش 650 افراد کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت مقدمات درج کئے گئے تھے تاہم عدالت عالیہ 13 ستمبر کو تمام افراد کو رہا کرنے کا حکم دے چکی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲